ایران اور ہندوستان کے درمیان ’ایندھن تجارت‘ ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے، جسے راحت بھری خبر تصور کیا جا رہا ہے۔ ایک ہفتہ میں ایران سے ایل پی جی کا پہلا جہاز ہندوستان پہنچنے کی توقع بھی ہے۔ سال 2018-19 سے ایران سے تیل کی درآمد تقریباً بند تھی، کیونکہ اسی عرصہ میں امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے باعث ہندوستان کو مجبوراً درآمد روکنی پڑی تھی۔ تاہم حالیہ جنگ کے بعد امریکہ نے تہران کے خام تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت دوبارہ شروع ہوتی نظر آ رہی ہے۔