آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب

Wait 5 sec.

تہران: پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق بیانات غلط ہیں۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آج مختلف ممالک کے تین جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخلے سے روک دیا ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل اور امریکی دشمنوں کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز سے جانے کی اجازت نہیں ہے۔یہ پڑھیں: ایران کا امریکا کو ‘بڑا تحفہ’ ! ٹرمپ نے راز کھول دیاواضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دیکر مجھے تحفہ دیا ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تیل سے بھرے 8 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے اور پھر ایران نے ماضی کی ایک بات پر معذرت کرتے ہوئے مزید دو جہازوں کو بھی گزرنے کی اجازت دی جس سے مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس  کے بحری جہاز، ٹینکر گزرتے ہیں، جبکہ کھاد کی عالمی سپلائی بھی اسی راستے سے گزرتی ہے، اس کی بندش نے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید بحران پیدا کر دیا ہے۔