ٹرک اور منی بس میں تصادم، 15 افراد جان سے گئے

Wait 5 sec.

نیروبی: کینیا کے وسطی علاقے نیئری کاؤنٹی میں ایک ٹرک اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنٹرل ریجنل ٹریفک انفورسمنٹ آفیسر الزبتھ ویوی کا کہنا ہے کہ حادثہ نیئری-نیاہورو روڈ پر پیش آیا جہاں 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔انہوں نے بتایا کہ لکڑی سے لدا ٹرک سائیکل سواروں کو بچانے کے لیے مڑا جس کے نتیجے میں سامنے سے آنے والی 14 نشستوں والی منی بس سے اس کا خوفناک تصادم ہو گیا، جس سے شدید تباہی پھیلی۔کینیا کے صدر ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ قومی حکومت، نیئری کاؤنٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ سیفٹی اتھارٹی نے اس واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔کینیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 108 ہو گئیابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور ایک ایسے ٹرک کے باعث پیش آیا جو ممکنہ طور پر فنی طور پر درست حالت میں نہیں تھا اور بے قابو ہو گیا۔