ایران جنگ کے نتائج کتنے خطرناک؟ پیوٹن نے خبردار کر دیا

Wait 5 sec.

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتائج اتنے ہی سنگین ہو سکتے ہیں جتنے کورونا کے تھے کیونکہ کورونا وائرس نے دنیا کے ہر خطے اور ترقی کو بری طرح متاثر کیا تھا۔قریباً ایک ماہ سے ایران پر مسلط کردہ اسرائیل اور امریکا کی جنگ سے متعلق روسی صدر نے کہا کہ ایران تنازع کے اثرات کی درست پیشگوئی کرنا فی الحال مشکل ہے جنگ میں شامل فریقین خود بھی نہیں جانتے کہ آگے کیا ہو گا۔پیوٹن نے کہا کہ خطے میں کشیدگی سے بین الاقوامی لاجسٹکس، پیداوار اور سپلائی چین کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے تیل گیس، دھاتوں اور کھادوں کی تیاری سے وابستہ صنعتیں حملوں کی زد میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے عالمی معیشت کو متاثر کیا تھا اور جنگ بھی سرمایہ کاری بگاڑنے کا باعث بن رہی ہے ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے روس کو مضبوط اور متحد ہونا ہو گا۔روسی صدر نے مزید کہا کہ تجارت اور معیشت میں ایسی تبدیلیاں اب نئی حقیقت بنتی جارہی ہیں، قومی مفادات کے تحفظ اور اسٹریٹجک ترقی کے اہداف کیلئے حالات میں جینا سیکھنا ہو گا۔