پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملہ، 12 امریکی فوجی زخمی، حالت تشویش ناک

Wait 5 sec.

تہران (28 مارچ 2026): روئٹرز اور وال اسٹریٹ جنرلز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں 12 امریکی فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے جمعہ کے روز بتایا کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر ایران کے حملے میں بارہ امریکی فوجی زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔یہ تازہ جانی نقصان اُن 300 سے زائد امریکی فوجیوں میں اضافہ ہے جو 28 فروری سے ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے بعد زخمی ہو چکے ہیں۔ جمعہ کے روز اس سے پہلے امریکی فوج نے بتایا تھا کہ ان میں سے 273 فوجی دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔ اس جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ سعودی فضائی اڈے پر ایرانی حملے میں جنگی طیارے کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایرانی میزائل نے جمعہ کو پرنس سلطان فضائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے کئی امریکی ری فیولنگ طیارے متاثر ہوئے، اس حملے میں ڈرون طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔دریں اثنا، پاسداران انقلاب کے آپریشن وعدہ صادق کی 84 ویں لہر، جس کا نام یاصاحب الزمان رکھا گیا تھا، میں ایرانی بحریہ نے جزیرہ بوبیان میں امریکی مراکز کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا، حملے میں مختلف قسم کے خودکش ڈرونز اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں پاسداران کے مطابق بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںپاسداران انقلاب اور ایرانی بحریہ نے الشیوخ کی بندرگاہ اور دبئی کے ساحل پر حملہ کیا، تازہ حملے میں امریکی فوجیوں اور ان کے جنگی ساز و سامان کو نشانہ بنایا گیا، پاسداران انقلاب نے آپریشن کے دوران ٹیکٹیکل کشتیوں کو ڈبونے اور بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں جہاں امریکی فوجی ہوں گے ان کے خلاف حملے جاری رکھیں گے، امریکی فوج کو مسلم سرزمین سے نکالنے تک فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔