ایران کے توانائی ذخائر پر حملہ، روس کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Wait 5 sec.

ماسکو(28 مارچ 2026): روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا ایران کے توانائی ذخائر پر حملے سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کا اصل مقصد خطے کے تیل اور گیس کے ذخائر پر تسلط حاصل کرنا ہے۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران پر کیے جانے والے حملے براہِ راست تیل اور گیس کے وسائل سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان علاقوں میں بین الاقوامی تناؤ اور بڑھتے ہوئے تنازعات کی اصل وجہ توانائی کے یہی ذرائع ہیں۔ماریا زاخارووا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صرف ایران ہی نہیں بلکہ ماضی میں وینزویلا، عراق اور لیبیا کے خلاف ہونے والی کارروائیاں بھی درحقیقت ان ممالک کے تیل اور گیس کے ذخائر پر قبضے کے لیے کی گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی جانب سے کی جانے والی جارحیت ہمیشہ سے ان قیمتی وسائل کے گرد گھومتی رہی ہے۔روس نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کے ذخائر پر قبضے کی یہ دوڑ خطے میں مزید عدم استحکام اور انسانی المیے کا سبب بن سکتی ہے۔