آئی پی ایل 2026 کے آغاز سے قبل چنئی سپر کنگس کے لیے آئی بری خبر، پہلے 2 ہفتے کے لیے ٹیم سے باہر ہوئے دھونی

Wait 5 sec.

آئی پی ایل 2026 کے آغاز سے قبل چنئی سپر کنگس کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کم از کم 2 ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے آفیشل بیان جاری کر اس کے متعلق اطلاع دی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دھونی پنڈلی کے پٹھوں میں کھنچاؤ (کاف اسٹرین) کے سبب بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ چنئی کا پہلا میچ پیر (30 مارچ) کو راجستھان رائلس کے خلاف ہے۔Official StatementMS Dhoni is currently undergoing rehabilitation for a calf strain. As a result, he is likely to miss the first two weeks of TATA IPL 2026.Get well soon, Thala! pic.twitter.com/4dgmt5EWFi— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) March 28, 2026چنئی سپر کنگس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مہندر سنگھ دھونی فی الحال پنڈلی کے پٹھوں میں کھنچاؤ (کاف اسٹرین) کے باعث بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اس وجہ سے ممکن ہے کہ وہ ٹاٹا آئی پی ایل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ جلد صحت یاب ہوں تھالا !‘‘چنئی سپر کنگس کے آفیشل بیان کے مطابق مہندر سنگھ دھونی 2 ہفتے تک آئی پی ایل سے باہر رہ سکتے ہیں۔ ان 2 ہفتوں کے دوران چنئی کی ٹیم 4 اہم میچ کھیلے گی۔ سی ایس کے اپنا پہلا میچ 30 مارچ کو گوہاٹی میں راجستھان رائلس کے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر پنجاب کنگس کے خلاف 3 اپریل کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 5 اپریل کو رائل چیلنجرس بنگلورو اور 11 اپریل کو دہلی کیپٹلس کے خلاف سی ایس کے کو کھیلنا ہے۔4 میچوں کے بعد چنئی کا اگلا مقابلہ 14 اپریل کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ہے۔ اگر دھونی کی انجری توقع کے مطابق وقت پر ٹھیک نہیں ہوتی تو وہ اس میچ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں وہ 18 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ سے واپسی کر سکتے ہیں۔ 44 سالہ وکٹ کیپر بلے باز دھونی اپنی کپتانی میں چنئی سپر کنگس کو 5 خطاب جتوا چکے ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ سے 6 سال قبل 2020 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔