جنگ کے خاتمہ کی شرائط وہ طے کرتا ہے جس نے جنگ جیتی ہو، ترجمان ایرانی افواج کی دشمن کوتنبیہ

Wait 5 sec.

تہران : ترجمان ایرانی افواج جنرل ابوالفضل شکارچی نے دشمن کو آخری تنبیہ کرتے ہوئے کہا جنگ کے خاتمہ کی شرائط وہ طے کرتا ہے جس نے جنگ جیتی ہو۔تفصیلات کے مطابق ایرانی افواج کے سینیئر ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میدانِ جنگ میں ایران کی برتری اور فتح کو تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔جنرل شکارچی نے واضح کیا کہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جنگ کے خاتمے کی شرائط ہمیشہ وہی طے کرتا ہے جس نے میدانِ جنگ جیتی ہو۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت فاتح کی حیثیت سے کھڑا ہے اور اب وہی شرائط طے کر رہا ہے جن پر دشمن کو عمل کرنا ہوگا۔ترجمان ایرانی افواج نے امریکہ اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے مسلح افواج اور ایران کی عظیم قوم کی طاقت کا عملی مظاہرہ میدان میں دیکھ لیا ہے۔ اب آپ کے لیے بہتر یہی ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے خیالی خوابوں سے باہر نکل آئیں۔”جنرل شکارچی نے طنزیہ انداز میں دشمن ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو ‘ہالی ووڈ کے مشیروں’ اور مصنوعی پروپیگنڈے سے دور رکھیں اور زمینی حقائق کو قبول کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمن جلد یا بدیر ایران کی فتح کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ سچائی کو زیادہ دیر تک جھٹلایا نہیں جا سکتا۔