ایرانی فضائیہ کا امریکی ایف16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

تہران : ایرانی فضائیہ نے امریکی ایف سولہ طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا تاہم سینٹ کام کا کہنا ہے ایف سولہ طیارہ جنگی پروازکے بعدمشرق وسطیٰ میں ایک اڈے پراترا۔تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی خطرناک موڑ اختیار کر گئی، ایرانی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکی ایف-16 لڑاکا طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد خطے میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نشانہ بننے والے ایف-16 طیارے نے حملے کے بعد سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ طیارہ جنگی پرواز کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے ایک اڈے پر اترا ہے، تاہم وال اسٹریٹ جرنل نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ایرانی حملے میں امریکی ری فیولنگ طیاروں اور ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس سے فضائی آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔یاد رہے ایران نے جمعہ کے روز سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس اچانک حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔امریکی حکام نے حملے اور فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم نقصانات کی اصل نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی سرزمین پر امریکی تنصیبات پر براہِ راست ایرانی حملہ خطے کی صورتحال کو ایک نئی اور خطرناک سمت میں لے جا سکتا ہے