بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق اہم فیصلہ

Wait 5 sec.

استنبول:آسٹریا نے ملک بھر میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ 2027/28 تعلیمی سال سے اعلیٰ ثانوی نصاب میں میڈیا لٹریسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم کو فروغ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب چانسلر کا دوران پریس کانفرنس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوانوں پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں اور اس لیے عمر کی حد مقرر کرنا ضروری ہے، جیسا کہ بعض دیگر مواد اور اشیاء کے لیے کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی قومی سطح پر نافذ کی جائے گی، جبکہ آسٹریا یورپی یونین میں بھی اس نوعیت کے اقدامات کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے بتایا کہ نئے تعلیمی اصلاحات کے تحت اعلیٰ ثانوی سطح پر میڈیا لٹریسی کو ایک باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کیا جائے گا۔مسلمان ملک کا بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق اہم فیصلہانفارمیٹکس کی کلاسز کو بھی وسعت دی جائے گی، جن میں مصنوعی ذہانت شامل ہوگی تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل نظام کو سمجھنے اور اس کے خطرات و مواقع کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت دی جا سکے۔آسٹریا کا یہ اقدام دنیا بھر میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے۔