بیروت: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں ایمبولینس پر بمباری کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں ایک طبی اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کفرتبنیت میں سول ڈیفنس کی ایمبولینس کو نشانہ بنایا، حملے میں 4 طبی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔لبنانی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے۔ ایمبولینس کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کو تقریباََ ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، اس دوران اسرائیل نے شہری آبادیوں پر وحشیانہ حملے کئے، ایک ماہ میں اسرائیلی جارحیت میں 1900 سے زائد بے گناہ شہری جام شہادت نوش کرگئے۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے تہران میں یونیورسٹی پر بمباری کی گئی، جبکہ مناب میں اسکول پر بمباری کرکے معصوم بچیوں کا خون بہایا گیا۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںاسرائیلی فوج نے تہران کے وسطی علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، صیہونی افواج کی جانب سے ایران میں مسلسل آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل1 ہزار شہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے۔