ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، میزائلوں پر شکریہ پاکستان بھی درج تھا

Wait 5 sec.

تہران (28 مارچ 2026): پاسداران انقلاب کے آپریشن وعدہ صادق کی 83 ویں لہر میں اسرائیل پر ایرانی میزائلوں پر مختلف ممالک کے لیے شکریے کے الفاظ لکھے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی فوج کے لاجسٹک اور نقل و حمل کے مرکز پر بڑا حملہ کر دیا ہے، ڈرون حملے میں بن گورین ایئرپورٹ پر اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے ڈرون حملے میں اسرائیلی فوج اور ایئر فورس کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بھی بارش کی، میزائلوں پر شکریہ پاکستان بھی درج تھا، ایران کی جانب سے پوری دنیا سے حمایت کرنے والے ملکوں سے اظہار تشکر کے کلمات درج کر کے میزائل فائر کیے گئے، میزائلوں، ڈرونز اور ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں نے کئی شہروں میں تباہی مچائی۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے حملوں میں دشمن کے اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے ایرانی حملوں میں اب تک پانچ ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںایرانی فضائیہ نے امریکی ایف 16 طیارے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی ایف سولہ طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی، سینٹ کام کا کہنا ہے ایف سولہ طیارہ جنگی پرواز کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک اڈے پر اترا، برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے، حملے میں زخمی دو امریکی فوجیوں کی حالت تشویش ناک ہے، امریکی حکام نے تصدیق کر دی۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے سعودی فضائی اڈے پر ایرانی حملے میں لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچا، ایرانی میزائل نے جمعہ کو پرنس سلطان فضائی اڈے کو نشانہ بنایا، ایرانی حملے سے کئی امریکی ری فیولنگ طیارے متاثر ہوئے، ایران کے حملے میں ڈرون طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔