ایران کے معروف فلمی ہدایت کار کا گھر فضائی حملے میں نشانہ بن گیا

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے مشہور زمانہ فلمی ہدایت کار عباس کیارُستمی کا گھر بھی اسرائیلی اور امریکی بمباری میں نشانہ بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مشہور زمانہ فلمی ہدایت کار عباس کیارُستمی ایران کے مشہور ترین ہدایت کار تھے جنہیں ان کی فلم ٹیسٹ آف چیری پر فرانس کا بڑا فلمی اعزاز پام دُور بھی ملا تھا تاہم وہ 2016 میں انتقال کرگئے تھے۔اسرائیلی اور امریکی بمباری سے اصفہان کے مشہور چہل ستون محل اور گلستان محل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ اس بمباری میں ایران کے 80 ثقافتی مقامات کو نقصان پہنچ چکا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، اس دوران اسرائیل نے شہری آبادیوں پر وحشیانہ حملے کئے، ایک ماہ میں اسرائیلی جارحیت میں 1900 سے زائد بے گناہ شہری جام شہادت نوش کرگئے۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے تہران میں یونیورسٹی پر بمباری کی گئی، جبکہ مناب میں اسکول پر بمباری کرکے معصوم بچیوں کا خون بہایا گیا۔اسرائیلی فوج نے تہران کے وسطی علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، صیہونی افواج کی جانب سے ایران میں مسلسل آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل1 ہزار شہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے۔