واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا جنگ میں ایک ہفتے میں نو جہاز گرائے گئے۔تفصیلات کے مطاب ق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی اور جنگ رکوانے کے حوالے سے اپنے کلیدی کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کے کردار کو سراہا اور کہا بھارت سمیت دنیا کی 8 بڑی جنگیں رکوائی ہیں۔انہوں نے پاک بھارت فضائی جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران دونوں ممالک کے 9 جہاز گرائے گئے اور صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی تھی کہ انہیں کوئی نہیں روک سکتا تھا۔ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ پاکستان اوربھارت کو صرف میں نے روکا اور وارننگ دی کہ اگر جنگ جاری رہی تو وہ ڈھائی سو (250) فیصد ٹیرف لگاؤں گا تو انہوں نے کہا آپ ایسانہیں کرسکتے۔میں نے کہا میں ایساکروں گا، توانہوں نے کہا ٹھیک ہم جنگ روک دیتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "شہباز شریف ایک بہترین اور عظیم شخصیت ہیں”۔ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم نے خود ان سے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ رکوا کر 30 سے 50 ملین افراد کی جان بچائی ہے۔جنگیں رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی صدر نے نوبیل امن انعام نہ ملنے پر بھی طنزیہ گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے کارناموں کے باوجود کہا گیا کہ امریکی صدر نوبیل انعام کا حق دار نہیں، "مجھے پرواہ نہیں کہ نوبل پرائز کسے ملا، مجھے نہیں ملا اور نہ میں اس پر حیران ہوں۔