قومی راجدھانی کے کرول باغ میں بڑا حادثہ، جھنڈے والان مندر کے پاس ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی، 2 لوگوں کی موت

Wait 5 sec.

 قومی راجدھانی دہلی کے کرول باغ علاقے میں منگل اور بدھ (24-25 مارچ) کی درمیانی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع کے مطابق کرول باغ میں مشہور جھنڈے والان مندر کے قریب ایک ڈبل ڈیکر بس اچانک الٹ گئی۔ بس میں کئی مسافرسوار تھے جنہیں چوٹیں آئی ہیں جب کہ 2 لوگوں کی المناک موت ہو گئی۔In the Karol Bagh area, a bus carrying 25 passengers overturned, resulting in 2 deaths, while the injured were admitted to hospitals: DFS pic.twitter.com/Rvw3HndFmr— IANS (@ians_india) March 25, 2026دہلی کے روپ نگر میں دردناک حادثہ: نالے پر بنا 60 فٹ لمبا لوہے کا پُل گرا، زد میں آنے کے سبب ایک خاتون کی موتحادثہ دیر رات 1:10 بجے کے قریب کا بتایا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس اچانک توازن کھو بیٹھی اور وہ پلٹ گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہوئی بس راجستھان سے آ رہی تھی اور صبح 1:10 بجے انہیں حادثے کی کال موصول ہوئی۔ اس بس میں تقریباً 25 مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر زخمی ہیں اور قریبی اسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس حادثے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر خوفناک منظر تھا۔ سڑک پر شیشے کے ٹکڑے بکھرے ہوئے پڑے تھے۔ مسافروں کا سامان، جوتے اور کھانے پینے کی چیزیں زمین پر بکھری پڑی تھیں۔ بس کا اگلا شیشہ چکنا چور ہوگیا تھا۔دہلی حادثہ: 8 گھنٹے تک گڑھے میں پڑے رہے کمل دھیانی، کسی نے نہیں کی مدد، پولیس رپورٹ میں انکشافدیر رات جائے وقوعہ پر موجود ایک آٹو ڈرائیور نے بتایا کہ بس بہت تیز رفتاری سے گزررہی تھی۔ گول چکر آنے سے پہلے بس 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی۔ اس کے بعد آگے جاکر کنٹرول کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔ مسافر خود کو بچانے کے لیے کھڑکیوں سے کود رہے تھے، ان کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور ان کے پہنچنے سے پہلے ہی بچاؤ کی کوششیں شروع کردی گئی تھیں۔