کویت میں موسلا دھار بارش، نظامِ زندگی درہم برہم

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت میں شدید موسلا دھار بارشوں اور خراب موسم نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے بڑے حصے زیرِ آب آ گئے، جس کے بعد کئی اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں اور حکومتی اداروں کی جانب سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی اہم راستے بند کر دیے گئے ہیں۔حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور ٹریفک قوانین و سکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کے لیے ایمرجنسی ہاٹ لائن (112) فعال ہے۔دوسری جانب، وزارتِ تعمیراتِ عامہ (MPW) نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔وزارت کے انڈر سیکرٹری، عید الراشدی نے کویت ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا: ”ہمارا سینٹرل آپریشن یونٹ تمام گورنریٹس میں پانی کی سطح کی نگرانی کر رہا ہے۔ ہنگامی ٹیمیں ضروری مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔”ابوظبی: فجیرہ میں وقفے وقفے سے بارش، ندی نالوں میں طغیانیوزارت اس وقت دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ان علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جہاں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، تاکہ شہریوں کے جان و مال کے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔