ایندھن کا بحران، آسٹریلوی وزیراعظم نے عوام کو خبردار کردیا

Wait 5 sec.

کینبرا: آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں ایندھن کی فراہمی تسلی بخش ہے لیکن آئندہ مہینوں میں اس کی فراہمی مزید مشکل ہو جائیگی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک کو درپیش ایندھن کے بڑھتے بحران بارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوشاں اور ہر ممکن تیاری کررہی ہے۔انہوں نیآسٹریلیا کو تیل فراہم کرنے والے اہم ملک ملائیشیا اور آسیان خطے کے ساتھ اپنے مثبت روابط کا بھی ذکر کیا۔دوسری جانب اپوزیشن رہنما اینگس ٹیلر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایندھن پر عائد ٹیکس کو عارضی طور پر 3 ماہ کے لیے نصف کر دیا جائے۔ایران نے ملائیشیا کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدیواضح رہے کہ ایک روز قبل حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ ملک بھر کے تقریباً 470 پٹرول پمپس پر کم از کم ایک قسم کا ایندھن ختم ہو چکا ہے۔