جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، اقوام متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار ہلاک

Wait 5 sec.

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنانی صحافیوں اور طبی عملے کے افراد بھی مارے گئے۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی امن فوج UNIFIL کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے بنی حیان کے قریب دھماکے میں امن اہلکاروں کی گاڑی تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔اس سے قبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب جنوبی لبنانی گاؤں میں ایک اور واقعے میں ایک انڈونیشیائی امن اہلکار اس وقت ہلاک ہو گیا جب ایک گولہ ان کی پوزیشن کے قریب گرا، اس حملے میں ایک اور اہلکار شدید زخمی ہوا تھا۔یہ ہلاکتیں اسرائیل اور لبنانی مسلح گروہ حزب اللہ کے درمیان 2 مارچ سے جاری نئی جنگ کے دوران اقوامِ متحدہ کے امن مشن کی پہلی اموات ہیں۔یو این آئیفل کی ترجمان کینڈس آرڈیل کے مطابق یہ دو الگ الگ واقعات ہیں اور ہم ان کی الگ الگ تحقیقات کر رہے ہیں۔امریکی صدر آبنائے ہرمز کھولے بغیر ایران جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو گئے، وال اسٹریٹ جنرلانڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا اہلکار اس کا شہری تھا، جبکہ مزید تین اہلکار بالواسطہ گولہ باری سے زخمی ہوئے۔ انڈونیشیا نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن اہلکاروں کو نقصان پہنچانا ناقابلِ قبول ہے، اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی۔