دبئی کی سمندری حدود میں کویتی آئل ٹینکر پر مہلک ڈرون حملہ

Wait 5 sec.

کویت (31 مارچ 2026): دبئی کی سمندری حدود میں کویتی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس سے اینکریج ’’ای‘‘ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق فائر فائٹنگ ٹیموں نے کویتی آئل ٹینکر میں لگی آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا، اور ٹینکر عملے کے تمام 24 ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، کوئی زخمی نہیں ہوا۔کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق کویت کے بڑے آئل ٹینکر ’’السالمی‘‘ کو ایران نے نشانہ بنایا، ایرانی حملے کے وقت آئل ٹینکر مکمل طور پر لوڈ تھا، نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کام جاری ہے، حملے کے باعث تیل سے سمندر میں آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ادھر کویت میں دھماکوں کی آوازیں گونجنے کے بعد فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی دفاع اس وقت ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے، دھماکوں کی آواز ایئر ڈیفنس سسٹم کے دشمن حملوں کو روکنے کا نتیجہ ہے، شہری متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںدوسری جانب دبئی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ دبئی کے علاقے ’’البدعہ‘‘میں ایک خالی مکان میں اس وقت آگ لگ گئی جب فضائی دفاعی کارروائی کے بعد مکان پر ملبہ گرا، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اس واقعے میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔عرب میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب نے چند گھنٹوں میں 8 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا، ریاض کی طرف داغے گئے 7 اور مشرقی علاقے میں ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کیا گیا۔