ایرانی حملے میں اسرائیلی کیمیکل فیکٹری تباہ، زہریلا مواد پھیلنے کا خدشہ

Wait 5 sec.

ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں اسرائیل کی کیمیکل فیکٹری تباہ ہو گئی۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں اسرائیلی کیمیکل فیکٹری کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور پلانٹ سے زہریلے مواد کے اخراج پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیرشیبہ کے کیمیکل پلانٹ پر میزائل گرنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔میزائل حملے کے بعد اسرائیلی کیمیکل فیکٹری سے زہریلے مواد کے اخراج کا خدشہ پیدا ہو گیا اور کسی بھی نقصان کے پیش نظر قریبی آبادی کو فوری طور پر گھروں میں محصور ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں کیونکہ پلانٹ میں خطرناک کیمیکلز ہیں۔قبل ازیں بحرین میں المونیم کی فیکٹری پر ایرانی حملے میں 2 کارکن زخمی ہو گئے۔ بحرین کی المونیم فیکٹری البا نے 28 مارچ کو ایرانی حملے کی تصدیق کر دی، کمپنی کے مطابق حملے میں دو ملازمین معمولی زخمی ہوئے۔ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انھوں نے رات بھر علاقے میں امریکی فوجی اور خلائی صنعت سے منسلک دو صنعتی کمپلیکسز پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں امل ایلومینیم پلانٹ اور بحرین میں البا ایلومینیم پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ترجمان نے کہا یہ دونوں اہم صنعتی ادارے ہیں اور بحرین کا البا ایلومینیم پلانٹ امریکی فوجی ساز و سامان تیار کرنے میں ایک مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جوابی حملے ایرانی صنعتی انفرااسٹرکچر پر حملوں کے بعد جوابی حملے کیے گئے۔