بیروت: اسرائیل کی لبنان پر وحشیانہ بمباری سے 3 صحافیوں سمیت 47 شہری شہید ہوگئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے جنوبی شہر جزین میں میڈیا وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صحافی علی شعیب، فاطمہ فتونی اور ان کے کیمرہ مین بھائی محمد فتونی شہید ہوگئے۔فاطمہ کی سہیلی نے پریس جیکٹ اور مائیک دکھا کر کہا کہ یہ فاطمہ کے ہتھیار ہیں۔لبنان کے صدر جوزف عون نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جنگی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو عالمی قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ انھیں نشانہ بنانا سنگین جرم ہے۔لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری سے آج 47 لبنانی شہری شہید ہوئے ہیں، 2 مارچ سے جاری بمباری سے اب تک 1189 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 427 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔