’بی جے پی اتراکھنڈ میں ختم ہو رہی اور کانگریس متحد‘، بی جے پی لیڈران کی کانگریس میں شمولیت کے بعد پارٹی کا دعویٰ

Wait 5 sec.

’’آج کی یہ پریس واضح اشارہ دیتی ہے کہ بی جے پی اتراکھنڈ میں ختم ہو رہی ہے اور کانگریس متحد ہے۔ تمام وہ لیڈران جو بی جے پی کو اتراکھنڈ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، انھوں نے آج کانگریس پارٹی کا دامن تھاما ہے۔ میں ان سبھی لیڈران ک کانگریس پارٹی میں استقبال کرتا ہوں۔‘‘ یہ بیان آج دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر گردیپ سپل نے دیا۔ انھوں نے اتراکھنڈ کے کئی بی جے پی لیڈران کو کانگریس میں شامل کرنے کے بعد کہا کہ ’’یہ پہلا مرحلہ ہے۔ آنے والے دنوں میں ریاست کی ناراضگی عوامی تحریک کی شکل اختیار کرے گی اور عوام کے ساتھ مل کر کانگریس پارٹی بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرے گی۔‘‘आज की यह प्रेस कॉन्फ्रेंस स्पष्ट संकेत देती है कि BJP उत्तराखंड में ध्वस्त है और कांग्रेस एकजुट है।तमाम वो नेता जो BJP को उत्तराखंड से उखाड़ फेंकना चाहते हैं, उन्होंने आज कांग्रेस पार्टी का दामन थामा है। मैं इन सभी नेताओं का कांग्रेस पार्टी में स्वागत करता हूं। ये पहला चरण… pic.twitter.com/defXPhhpk6— Congress (@INCIndia) March 28, 2026اس پریس کانفرنس میں کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔ اتراکھنڈ انچارج کماری شیلجا نے کہا کہ ’’آج اتراکھنڈ سے کئی ساتھی کانگریس کے نظریات کے تئیں وقف ہو کر پارٹی جوائن کر رہے ہیں۔ ان میں راج کمار ٹھکرال، نارائن پال، بھیم لال آریہ، گورو گویل، لاکھن سنگھ، انوج گپتا شامل ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’اتراکھنڈ میں بی جے پی حکومت کو لے کر لوگوں کے من میں بہت غصہ ہے۔ ریاست میں بدعنوانی کا بول بالا ہے۔ گزشتہ سالوں میں کئی ایسے واقعات سامنے آئے، جس کا پردہ فاش کانگریس پارٹی کے لیڈران و کارکنان نے وقت وقت پر کیا۔ گزشتہ دنوں ہمارے ساتھیوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ہمیں عوام کا بھی ساتھ ملا۔ بی جے پی حکومت پوری طرح سے بیک فٹ پر ہے۔‘‘आज उत्तराखंड से कई साथी कांग्रेस की विचारधारा के प्रति समर्पित होकर पार्टी जॉइन कर रहे हैं।इनमें राजकुमार ठुकराल जी, नारायण पाल जी, भीमलाल आर्या जी, गौरव गोयल जी, लाखन सिंह जी, अनुज गुप्ता जी शामिल हैं। ये बहुत खुशी की बात है और इन सभी लोगों का कांग्रेस पार्टी में स्वागत है।… pic.twitter.com/G5gu5gGzJ7— Congress (@INCIndia) March 28, 2026کماری شیلجا نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کا ذکر بھی پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ پشکر دھامی کی شبیہ چمکانے کی بہت کوشش کی گئی، لیکن ان کی اصل شبیہ عوام کے سامنے آ چکی ہے۔ ریاست کے لوگوں کے من میں کانگریس کے تئیں بھروسہ بڑھ رہا ہے اور آنے والے وقت میں اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔‘‘ اس موقع پر اتراکھنڈ کے سی ایل پی لیڈر یشپال آریہ نے کہا کہ ’’آج کا دن بہت خوشیوں والا ہے۔ اتراکھنڈ میں تبدیلی کے اشارے صاف دکھائی دے رہے ہیں اور اس کی وجہ بی جے پی کی تکبر والی حکومت ہے۔ بی جے پی نے اتراکھنڈ کو شرمسار کیا ہے۔ بی جے پی نے اتراکھنڈ کی عوام سے دھوکہ کیا ہے، جس کا خمیازہ انھیں بھگتنا ہوگا۔‘‘उत्तराखंड में BJP सरकार को लेकर लोगों के मन में काफी गुस्सा है।राज्य में भ्रष्टाचार का बोलबाला है। बीते वर्षों में कई ऐसे कांड सामने आए, जिसका पर्दाफाश कांग्रेस पार्टी के नेताओं और कार्यकर्ताओं ने समय-समय पर किया।बीते दिनों हमारे साथियों ने सरकार के खिलाफ प्रदर्शन किया,… pic.twitter.com/U9SYeHvG07— Congress (@INCIndia) March 28, 2026आज का दिन बहुत सुखद है। यहां मौजूद उत्तराखंड के प्रमुख नेताओं का एक मजबूत जनाधार है। इन्होंने लगातार अपने कामों से अपनी पहचान बनाई है। आज ये सभी कांग्रेस पार्टी की विचारधारा से प्रभावित होकर पार्टी में शामिल हो रहे हैं, मैं उनका स्वागत करता हूं। उत्तराखंड में बदलाव का संकेत… pic.twitter.com/A7jpVl71a2— Congress (@INCIndia) March 28, 2026پریس کانفرنس سے اتراکھنڈ کانگریس کے صدر گنیش گودیال نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اتراکھنڈ کے لوگ کانگریس کی طرف امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، اور تمام ساتھی کانگریس پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ آج خوشی کا موقع ہے اور اس موقع پر میں سبھی ساتھیوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، اور ان کا پارٹی میں استقبال کرتا ہوں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ان سبھی ساتھیوں نے مضبوطی کے ساتھ کانگریس پارٹی کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سبھی کا ماننا ہے کہ ہم کانگریس کے نظریات کو قائم رکھیں گے اور 2027 میں کانگریس حکومت بنانے کا کام کریں گے۔‘‘उत्तराखंड के लोग कांग्रेस की तरफ उम्मीद से देख रहे हैं और तमाम साथी कांग्रेस पार्टी में शामिल होना चाहते हैं।आज खुशी का मौका है और इस मौके पर मैं सभी साथियों को शुभकामनाएं देता हूं और उनका पार्टी में स्वागत करता हूं।इन सभी साथियों ने मजबूती के साथ कांग्रेस पार्टी के लिए काम… pic.twitter.com/urEzVeaqKj— Congress (@INCIndia) March 28, 2026