تہران (30 مارچ 2026): ایران کے ایٹمی سائنس دان محمد رضا کیا ایک فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئے، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور پاسدارانِ انقلاب کے کئی کمانڈر بھی مارے گئے۔یہ حملہ شمالی ایران کے علاقے کیا شہر کے گاؤں داستاک میں ہوا، جس کی تصدیق ایرانی ٹیلی ویژن نے کی، محمد رضا کیا ایران کے نمایاں نیوکلیئر فزکس اور اٹامک انجینئرنگ کے ماہر تھے، وہ مختلف سرکاری تحقیقی اداروں سے وابستہ رہے اور ایٹمی ٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔اسی دوران تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر عباس کرمی اور اہواز میں بسیج کے کمانڈر سعید زنگنہ کی شہادت کی بھی اطلاع دی گئی۔ بندر عباس پر حملے میں پاسدارانِ انقلاب کی بحری انٹیلی جنس کے سربراہ بہنام رضائی اور بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری بھی شہید ہو گئے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاس سے قبل 28 فروری کو جنگ کے آغاز پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ سپریم لیڈر علی خامنہ ای، پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی شہید کیے گئے تھے۔إعلام إيراني: مقتل العالم النووي الإيراني محمد رضا كيا في منطقة كيا شهر قناة العربية pic.twitter.com/uL7uN5m7t5— العربية (@AlArabiya) March 28, 2026 مزید حملوں میں بسیج فورسز کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی، وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ اور متعدد فوجی افسران بھی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیل نے ایران کی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جن میں مجتبیٰ خامنہ ای، پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف، میجر جنرل امیر حاتمی، احمد وحیدی اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر علی عبداللہی شامل ہیں۔