روس کا برطانوی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

Wait 5 sec.

ماسکو: روس کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار کی ایکریڈیٹیشن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار کو 2 ہفتوں میں روس چھوڑنا ہو گا۔روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار نے اپنی معلومات کے حوالے سے غلط بیانی کی، برطانوی سفارتکار نے روسی معیشت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔روس کا پیٹرول برآمدات بند کرنے کا اعلانروسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار کی سرگرمیوں میں جاسوسی کے شواہد بھی ملے ہیں۔