نیویارک: امریکا میں بجٹ تنازع اور عملے کی شدید کمی کے باعث حکومت نے مختلف امریکی ایئر پورٹس پر امیگریشن اہلکار تعینات کر دیے ہیں جس پر ڈیموکریٹ رہنماؤں اور مبصرین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی ای اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کے افسران کو ایک درجن سے زائد امریکی ایئر پورٹس پر بھیجا گیا ہے۔اِن میں نیویارک کا جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اٹلانٹا کا ہارٹس فیلڈ جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہے، نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آئی سی ای اہلکاروں کو دیکھا گیا ہے۔یہ اقدامات ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں پر جاری سیاسی تعطل کے باعث محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جزوی فنڈنگ 14 فروری سے متاثر ہے۔اس صورتحال میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے اہلکار کئی ہفتوں سے تنخواہوں کے بغیر کام کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ملازمین نے چھٹیاں لے لی ہیں یا ملازمت چھوڑ دی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد ٹی ایس اے ملازمین استعفیٰ دے چکے ہیں جس سے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیکنگ میں تاخیر اور رش میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوران جنگ ٹرمپ کو ایران سے دوبارہ مذاکرات پر کس نے مجبور کیا؟ بڑی خبر آ گئیامریکی بارڈر سیکیورٹی چیف ٹام ہومن کا کہنا ہے کہ امیگریشن اہلکار صرف غیر تکنیکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے تاکہ تربیت یافتہ ٹی ایس اے عملہ سیکیورٹی اسکیننگ پر توجہ دے سکے۔