تہران (24 مارچ 2026): امریکا اور صہیونی ریاست اسرائیل نے 28 فروری سے اب تک ایران میں 208 ماؤں کی گود اجاڑ دی ہے۔ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو آج 25 واں دن ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ 28 فروری سے 23 مارچ تک امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 208 ماؤں کے لخت جگر چھین لیے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پر ویڈیو بیان میں جعفر میادفر نے بتایا کہ ان 208 بچوں میں سے 168 بچے میناب شہر کے لڑکیوں کے اسکول پر امریکی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔شہید ہونے والے بچوں میں 13 کی عمر پانچ سال سے کم تھی اور سب سے کم عمر تین دن کا نوزائیدہ بچہ تھا۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام تفصیلاتایرانی حکومت کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک 1500 سے زائد ایرانی شہری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ایران جنگ: خطے میں اب تک کتنی اموات ہو چکیں، ہوشربا تفصیلات جاری