ٹونگا: بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا میں 7 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ٹونگا جزائر میں زلزلے کی گہرائی 238 کلومیٹر تھی۔رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے، زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایران میں بھی 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فارس میں خنج کے قریب 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہامریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق earthquake مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز ایک بڑے دیہی علاقے گراش سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں تھا۔