بیجنگ(29 مارچ 2026): چین کے صوبہ شانزی میں ایک عمارت میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا یہ افسوسناک واقعہ صوبہ شانزی کے شہر تائی یوان میں پیش آیا جس کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کراچی: گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق