ایودھیا سے بلیا لوٹ رہی عقیدتمندوں کی بس حادثے کا شکار، 40 افراد زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک

Wait 5 sec.

ایک دن پہلے جہاں ایودھیا میں پروگرام کی جگہ آگ کی نذر ہوگئی وہیں آج اسی پروگرام میں شرکت کے لیے بلیا سے ایودھیا جانے والی بس درخت سے ٹکرا گئی جس سے 40 مسافر زخمی ہو گئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ رات کے وقت شری لکشمی نارائن مہایگیہ میں شامل ہوکر لوٹ رہے عقیدتمندوں کی بس مئو ضلع میں درخت سے ٹکراگئی جس سے تقریباً 40 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے کے بعد خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا اور موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔پریاگ راج-ایودھیا ہائی وے پر خوفناک حادثہ، بے قابو کار گھر میں گھسی، 4 نوجوان کی موت، 5 شدید زخمییہ واقعہ مئو ضلع کے ہلدھر پور تھانہ علاقے میں رتن پورہ-مبارک پور روڈ پر رات تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔ عقیدتمندوں سے بھری بس ایودھیا سے بلیا واپس آرہی تھی کہ اچانک وہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔حادثے کے بعد بس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ قریبی گاؤں والوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بس سے باہر نکالنے میں مدد کی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کا انتظام کیا۔ زخمیوں کو پہلے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، جوگاپور لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں ضلع اسپتال، مئو ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔اترپردیش: گونڈہ میں سڑک حادثہ، چار عقیدت مند ہلاک، 18 زخمیاطلاعات کے مطابق یہ سبھی عقیدت مند ایودھیا میں 20 مارچ سے 28 مارچ تک منعقد ہونے والے شری لکشمی نارائن مہا یگیہ میں شرکت کے بعد واپس بلیا جا رہے تھے کہ ان کے سفر کے دوران یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔