دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں 70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار شدگان میں برطانیہ سے آئے ہوئے سیاح، یو اے ای میں مقیم برطانوی شہری اور فضائی کمپنیوں کے عملے کے ارکان شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض افراد کو ضمانت پر رہا تو کر دیا گیا ہے لیکن ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جا سکیں۔برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ان شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت دو لاکھ پاؤنڈز تک بھاری جرمانے یا دس برس تک قید کی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ سے پہلے 2 لاکھ 40 ہزاربرطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، ایران جنگ شروع ہونےکے بعد خیال ہے ان میں سے نصف برطانیہ واپس آچکے ہیں۔یاد رہے کہ مقامی حکام کی جانب سے حساس تنصیبات یا حملوں کی تصاویر نشر کرنے پر سخت پابندی عائد ہے۔