ویتنام میں کشتی اُلٹنے سے اموات

Wait 5 sec.

ہنوئی: ویتنام کے صوبے توین کوانگ میں کشتی الٹنے سے دو افراد جان سے گئے، حادثے میں ہلاک ہونے والے میاں بیوی تھے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ ویتنام میں اتوار کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا جب ایک شخص، اس کی اہلیہ اور بیٹا کشتی میں سوار تھے کہ تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی، بیٹا تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ والدین پانی میں ڈوب گئے۔رپورٹس کے مطابق 12 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی تلاش اور ریسکیو کارروائی کے بعد میاں بیوی کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 53 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔عمان میں 23 فرانسیسی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئیانٹرنیشل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں 55 افراد سوار تھے۔انٹرنیشل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔