یو اے ای، آن لائن تعلیم کے حوالے سے طلبہ کے لیے بڑی خبر

Wait 5 sec.

دبئی (31 مارچ 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں ریموٹ لرننگ (فاصلاتی تعلیم) کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 17 اپریل تک بڑھا دیا ہے۔یو اے ای کی وزارتِ تعلیم نے منگل کی شب اعلان کیا کہ ملک بھر کے نرسری، کنڈرگارٹن، سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن تعلیم جمعہ 17 اپریل 2026 تک بڑھا دی گئی ہے، جس کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا ہے۔وزارتِ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ تمام طلبہ اور تعلیمی و انتظامی عملے پر لاگو ہوگا، نئی ہدایات کے تحت تمام تعلیمی ادارے (چھوٹے بچوں سے لے کر اسکول تک) آن لائن کلاسز جاری رکھیں گے جب کہ صورت حال کا جائزہ ہفتہ وار بنیادوں پر لیا جائے گا اور حالات کے مطابق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔تعلن وزارة التربية والتعليم استمرار التعلم عن بعد حتى يوم الجمعة الموافق 17 أبريل 2026 للطلبة والكادر التربوي والإداري في جميع الحضانات ورياض الأطفال والمدارس الحكومية والخاصة، وذلك حفاظاً على سلامة الجميع، مع إعادة تقييم الوضع أسبوعياً.The Ministry of Education announces the… pic.twitter.com/Q2c2sCPoZw— وزارة التربية والتعليم (@MOEUAEofficial) March 30, 2026گزشتہ اعلامیے کے مطابق ریموٹ لرننگ کا آغاز 2 مارچ 2026 کو ہوا تھا، اور اسے پہلے 3 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم کشیدہ ہوتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر یہ مدت مزید طول پکڑ گئی ہے۔وزارت کے مطابق اسکول انتظامیہ کو تیسرے تعلیمی سیشن کے لیے پہلے ہی جامع رہنمائی فراہم کی جا چکی ہے، جس کا مقصد تعلیمی تسلسل اور منظم تدریسی عمل کو یقینی بنانا ہے۔ اس فریم ورک کے تحت والدین کے ساتھ مؤثر رابطے اور تعاون کو فروغ دینے پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعض نجی یونیورسٹیوں نے جزوی طور پر ہائبرڈ نظام کے تحت کلاسز بحال کرنا شروع کر دی ہیں، خصوصاً ان پروگراموں کے لیے جہاں کلینیکل ٹریننگ یا لیبارٹری استعمال ضروری ہے، جب کہ کچھ امریکی یونیورسٹیوں نے مکمل طور پر آن لائن تعلیم جاری رکھی ہے۔تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ اسکول دوبارہ کھلنے تک ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔