تہران: ایرانی سیکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں افراد کو آذربائیجان کے صوبے کے علاقے اوسکو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد نے اہم مقامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بدلے کرپٹو کرنسی حاصل کی۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد کو عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں سرکاری عمارت پر حملے میں ملوث 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے جاسوس کو سزائے موت دے دی گئیایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ دونوں افراد کالعدم تنظیم سے وابستہ تھے۔