ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کرلیا

Wait 5 sec.

تہران: اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹریٹ نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ تھا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ کیمروں کتنی دیر تک استعمال کیا جاتا رہا۔رپورٹس کے مطابق سائبر ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ ان گروہوں نے کم از کم 60 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا صاف کر دیا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںڈائریکٹریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو کا کہنا تھا کہ کم از کم تین مخلتف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کو صاف کردیا۔