کویتی وزارتِ دفاع کا اہم بیان

Wait 5 sec.

کویت سٹی: وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام ملک کو نشانہ بنانے والے میزائلوں اور ڈرون حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں میزائلوں اور ڈرون کو تباہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںگورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر نے بھی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ دفاعی افواج فضائی خطرات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔