’’ذرا دیکھیں ہم نے ان کی فضائی کمانڈ کا کیا حال کیا‘‘ عباس عراقچی نے امریکی طیارے کی تصویر شیئر کر دی

Wait 5 sec.

تہران (31 مارچ 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سعودی مملکت کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک تصور کرتا ہے، اور ان کی کارروائیاں جارح دشمن قوتوں کے خلاف ہیں۔عباس عراقچی نے ٹوئٹ میں کہا کہ دشمن عرب اور ایرانیوں کی عزت کرتے ہیں نہ ہی تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں تباہ شدہ امریکی طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمانڈ کا کیا حال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ خطے سے امریکی افواج کو نکالنے کا یہ بہترین وقت ہے، عرب ممالک کو نشانہ بنانا ہمارا مقصد نہیں، بلکہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے۔Iran respects the Kingdom of Saudi Arabia and considers it a brotherly nation.Our operations are aimed at enemy aggressors who have no respect for Arabs or Iranians, nor can provide any security. Just look at what we did to their aerial command.High time to eject U.S. forces. pic.twitter.com/yYNBpebN8i— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 30, 2026 اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںادھر پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے ایکس پر لکھا اسرائیل نئے ریجنل آرڈر کے لیے تیار ہو جائے، نتین یاہو خواب دیکھ رہا تھا کہ خطے میں سیکیورٹی بیلٹ کو وسعت دے گا۔انھوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے شمالی اور انصار اللّٰہ نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کر کے یہودی آبادکاروں کو دیا گیا تحفظ کا اسرائیل کا جھوٹا وعدہ آشکار کر دیا۔ محاذ اب ایک ہی ہے، اس لیے اسرائیل کو اب اس نئے علاقائی نظام کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔