روس کے دارلحکومت ماسکو میں اچانک نمودار ہونیوالے بہت بڑے پُراسرار فائربال نے ہلچل مچادی، آگ کے گولے نے رات میں دن کا سماں پیدا کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 10:20 پر ایک نایاب فلکیاتی مظاہر دیکھا گیا، اس لمحے ایک روشن آگ کے گولے نے رات کے وقت شہر کے اوپر ظاہر ہوکر آسمان کو روشن کردیا۔ڈیش کیم فوٹیج اور سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمکتی ہوئی چیز کے ٹوٹنے سے پہلے آسمان پر چمکتی ہوئی لکیر بھی نظر آرہی ہے۔ماسکو کے رہائشیوں نے بتایا کہ اچانک آسمان پر نظر آنے والا آگ کا گولہ غائب ہونے سے پہلے تیزی اور خاموشی سے حرکت میں آیا اس کے بعد غائب ہوگیا۔یہ بھی پڑھیں: چاند گرہن، شہاب ثاقب اور پھر سورج گرہن، کیا کوئی قدرتی آفت آنے والی ہے؟ ماہرعلم نجوم نے پیشگوئی کردیماہرین کا کہنا ہے کہ نہایت چمکیلی روشنی ممکنہ طور پر بولائیڈ کی وجہ سے تھی، یہ ایک چھوٹا شہابیہ ہوتا ہے جو ماحول کی گھنی تہوں میں مکمل طور پر بکھر جاتا ہے، کچھ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ خلائی ملبے کا ٹکڑا بھی ہو سکتا ہے۔ناسا کے اعداد و شمار کے مطابق ہر روز تقریباً 100 ٹن کائناتی دھول اور چھوٹا ملبہ زمین کی فضا میں داخل ہوتا ہے، جن میں سے زیادہ تر 80 سے 120 کلومیٹر کی بلندی پر مکمل طور پر جل جاتا ہے۔ماہرین فلکیات نے نوٹ کیا کہ Taurid meteor shower اس وقت اپنے سب سے زیادہ فعال دور میں ہے، حالانکہ اس چیز کی صحیح نوعیت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ 27 اکتوبر کو بھی ریکارڈ کیا گیا تھا، جب ایک اور نامعلوم شے جس کی سبزی مائل پگڈنڈی کے مشابہ تھی وہ ماسکو کی فضاؤں میں اڑتی ہوئی دیکھی گئی تھی۔مقامی میڈیا کے ذریعے شیئر کی گئی فوٹیج میں چمکتی ہوئی سبز چیز کو نظر سے غائب ہونے سے پہلے آسمان پر لمبی، روشن دم کے ساتھ تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔روس نے ماسکو پر داغے گئے 34 ڈرونز کو مار گرایا