بہار اسمبلی انتخاب: راہل نے اعلیٰ معیاری یونیورسٹی کھولنے کا کیا وعدہ اور پرینکا نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج

Wait 5 sec.

بہار میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ آج پہلے مرحلہ کے تحت 121 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا، جس میں تقریباً 65 فیصد عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اب دوسرے مرحلہ میں 122 اسمبلی سیٹوں پر 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جس کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل جاری ہے۔ آج کانگریس کے 2 سرکردہ لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بہار کے مختلف علاقوں میں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی تقریر سننے کے لیے لوگوں کی زبردست بھیڑ بھی دیکھنے کو ملی۔ راہل گاندھی نے ارریہ کی ایک تقریب میں جہاں نالندہ یونیورسٹی جیسی ایک اعلیٰ معیاری یونیورسٹی قائم کرنے کا بہار کے لوگوں سے وعدہ کیا، وہیں پرینکا گاندھی نے بینی پٹی کی انتخابی ریلی میں پی ایم مودی کے سامنے چیلنج پیش کرتے ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے چیلنج پیش کیا کہ نریندر مودی اور امت شاہ غیر جانبدارانہ انتخاب کرائیں، پھر دیکھیں کہ کس کی فتح ہوتی ہے اور کس کی شکست۔नरेंद्र मोदी जी.. है हिम्मत? pic.twitter.com/DbnhSpq6Nu— Congress (@INCIndia) November 6, 2025لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ارریہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی ’نالندہ یونیورسٹی‘ جیسی ایک یونیورسٹی بہار میں کھولی جائے گی۔ ’ٹورسٹ سرکٹ‘ کو بہار کی عوام سے جوڑیں گے تاکہ سیاحت کا فائدہ بہار کے نوجوانوں کو ملے۔ بہار میں فوڈ پروسیسنگ، پیکیجنگ اور کولڈ چین دلوانے کا کام کیا جائے گا۔‘‘बिहार के लोगों से मेरा वादा है ⦁ हिंदुस्तान में INDIA गठबंधन की सरकार बनते ही, 'नालंदा यूनिवर्सिटी' जैसी एक यूनिवर्सिटी बिहार में खोली जाएगी⦁ 'टूरिस्ट सर्किट' को बिहार की जनता से जोड़ेंगे, ताकि पर्यटन का फायदा बिहार के युवाओं को मिले ⦁ बिहार में फूड प्रोसेसिंग,… pic.twitter.com/I5Mp7c5bnd— Congress (@INCIndia) November 6, 2025نالندہ یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارہ کے قیام سے متعلق وعدہ راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری ایک پوسٹ میں بھی کیا ہے۔ اس پوسٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’میرا وعدہ ہے۔ بہار میں دنیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی بنے گی، بہار کے نوجوانوں کا بھی مستقبل یہیں سے بنے گا، اور دنیا بھر کے لوگ پھر سے یہاں اپنا راستہ تلاش کرنے آئیں گے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’نالندہ کبھی دنیا کا سب سے عظیم تعلیمی مقام (یونیورسٹی) تھا۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ اس کا وہی پرانا وقار پھر سے واپس لوٹے۔‘‘मेरा वादा है - बिहार में दुनिया की सबसे बेहतरीन यूनिवर्सिटी बनेगी, बिहार के युवाओं का भी भविष्य यहीं से बनेगा, और दुनिया भर के लोग फिर से यहां अपना रास्ता तलाशने आएंगे।नालंदा कभी दुनिया का सबसे महान विश्वविद्यालय था - हम सुनिश्चित करेंगे कि उसका वही पुराना गौरव फिर से वापस… pic.twitter.com/o10wC6t6XK— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 6, 2025راہل گاندھی نے اپنی انتخابی تشہیر کے دوران بہار کی بدحالی کے لیے نریندر مودی اور امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی اور امت شاہ نے ملک میں ’جنگل راج‘ نافذ کر رکھا ہے۔ دھمکی کا راج، نفرت کا راج، نوٹ بندی والا راج، بے روزگاری والا راج، غلط جی ایس ٹی والا راج، ای ڈی-آئی ٹی-سی بی آئی والا راج، کسانوں کا حق چھیننے والا راج، مزدوروں کا حق کچلنے والا راج۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی صرف نفرت تقسیم کرنا جانتے ہیں۔ ان کے دل میں نفرت بھری ہوئی ہے۔ وہ مذہب اور ذات کے نام پر لوگوں کو لڑانے کا کام کرتے ہیں۔ مودی کا ہدف صرف اڈانی-امبانی کو فائدہ پہنچانا ہے۔‘‘नरेंद्र मोदी सिर्फ नफरत बांटना जानते हैं। उनके दिल में नफरत भरी हुई है। वो धर्म और जाति के नाम पर लोगों को लड़ाने का काम करते हैं।मोदी का लक्ष्य सिर्फ अडानी-अंबानी को फायदा पहुंचाने का है।: नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi अररिया, बिहार pic.twitter.com/eZ7dbCQRom— Congress (@INCIndia) November 6, 2025دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بینی پٹی میں براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو غیر جانبدارانہ انتخاب کرانے کا چیلنج پیش کرتی ہوئی نظر آئیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی جی کو میں چیلنج دیتی ہوں کہ وہ غیر جانبدارانہ انتخاب کرائیں۔ دیکھتے ہیں، کون فتحیاب ہوتا ہے؟‘‘ عوام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ’’نریندر مودی، امت شاہ اور بی جے پی حکومتیں اور ان کے وزراء کو میں چیلنج پیش کرتی ہوں، غیر جانبدارانہ انتخاب کرائیں، دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ ڈرپوک ہیں سبھی، یہ آپ سے ڈرتے ہیں۔ آپ اپنے حقوق کے لیے لڑتے ہیں تو آپ کو پیٹنے کی کوشش ہوتی ہے۔ آپ مظاہرہ کرتے ہیں تو پولیس آ جاتی ہے۔ آپ کے ووٹ کاٹ رہے ہیں کیونکہ آپ کے ووٹ سے ڈرتے ہیں، آپ کی طاقت سے ڈرتے ہیں۔‘‘नरेंद्र मोदी जी को मैं चुनौती देती हूं कि वो निष्पक्ष चुनाव कराएं। देखते हैं- कौन जीतता है?: कांग्रेस महासचिव व सांसद श्रीमती @priyankagandhi जी बेनीपट्टी, बिहार pic.twitter.com/penSGuKXtj— Congress (@INCIndia) November 6, 2025پرینکا گاندھی نے ریگا میں بھی انتخابی جلسہ کے دوران پی ایم مودی کو ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی انتخاب سے قبل 10 ہزار روپے دے کر ووٹ لینا چاہتے ہیں۔‘‘ حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں ’’آج بہار میں ہجرت اور غریبی ہے۔ لوگ فیملی کے لیے دوسری ریاستوں میں کمانے جاتے ہیں، لیکن مودی-نتیش کو یہ دکھائی نہیں دیتا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’20 سال سے این ڈی اے کی حکومت ہے، لیکن مودی آج تک بہار کے کسی گاؤں میں عوام کا حال جاننے تک نہیں گئے۔ درحقیقت انھیں عوام کی پروا ہے ہی نہیں۔ یہ لوگ بس ٹی وی، پوسٹر میں اپنا چہرہ چمکانے میں مصروف ہیں۔‘‘नरेंद्र मोदी चुनाव से पहले 10 हजार रुपए देकर वोट लेना चाहते हैं।आज बिहार में पलायन और गरीबी है। लोग परिवार के लिए दूसरे राज्यों में कमाने जाते हैं, लेकिन मोदी-नीतीश को ये नहीं दिखता। 20 साल से NDA की सरकार है, लेकिन मोदी आज तक बिहार के किसी गांव में जनता का हाल जानने तक नहीं… pic.twitter.com/CvXnPLnBSR— Congress (@INCIndia) November 6, 2025