’قومی آواز‘ کے ساتھ بات چیت میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ارون اگروال نے کہا کہ گیانیش کمار پر اعتبار ختم ہو گیا ہے۔ آئینی اداروں پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اس لیے انتخابی فرضی واڑہ کا مسئلہ بہت بڑا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ عوام جن سے انتخابی فرضی واڑہ روکنے کی امید کر رہی ہے، وہی لوگ یہ کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ سینئر وکیل نے کہا کہ اگر بہار میں ایس آئی آر درست طریقے سے ہوا ہے، تو سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ دہلی کے ساتھ ساتھ بہار میں کس طرح ووٹ کر رہے ہیں؟ یہی نہیں، انھوں نے ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش گپتا پر براہ راست وزیر داخلہ امت شاہ کے تئیں وفادار ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔ دیکھیے ان سے کی گئی بےباک گفتگو ۔ وزیر اعظم مودی کے الزام ’جنگل راج میں ایک بھی پُل نہیں بنا‘ پر پرینکا گاندھی کا جوابی حملہ– ’3 سال میں 27 پُل گر گئے‘