جکارتہ میں نمازِجمعہ کے دوران دھماکا، درجنوں افراد زخمی

Wait 5 sec.

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے اسکول کمپلیکس کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔انڈونیشین پولیس چیف کے مطابق دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص اسکول کا طالب علم ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔جکارتہ کے علاقے کلاپاگاڈنگ کی مسجد میں جمعہ نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔زیرعلاج افراد میں سے ایک مبینہ حملہ آور ہے جب کہ جائےوقوعہ سے کھلونا اسلحہ اور کچھ تحریریں برآمد ہوئی ہیں۔ابتدائی طور پر 55 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں زیادہ تر طلبہ تھے۔ اب بھی 20 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکے کے محرکات سمجھنے کے لیے جانچ کر رہے ہیں اور اس کے پیچھے عزائم و مقاصد کی تفتیش کی جارہی ہے۔