واشنگٹن (30 اپریل 2026): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ایران تنازع سے متعلق مسلسل متنازع بیانات دے رہے ہیں اب ایک اور متنازع پوسٹ کی ہے۔ایران امریکا میں بظاہر جنگ بندی جاری ہے تاہم دونوں جانب سے لفظی گولہ باری کا سلسلہ مستقل برقرار ہے جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹ اس تنازع کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔اب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نقشہ شائع کیا ہے جس کو انہوں نے اپنے نام سے منسوب کرتے ہوئے نیا نام ’آبنائے ٹرمپ‘‘ دیا ہے۔ View this post on InstagramA post shared by Northeast Live (@nelivetv) تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی امریکی صدر اپنی ایک تقریر کے دوران آبنائے ٹرمپ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ٹرمپ نے یہ بات اُس موقع پر ہنستے ہوئے کہی تھی۔ میڈیا ابتدا میں اسے شاید غیرارادی غلطی سمجھے لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کبھی کبھار ہی کوئی غلطی کرتے ہیں۔