اسپتال کی دیوار گرنے سے 8 جان سے گئے

Wait 5 sec.

بنگلورو: بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک المناک واقعہ رونما ہوا، سرکاری اسپتال کی دیوار گرنے سے 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں میں 3 بجے بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے لیڈی کرزن اسپتال کے علاقے میں تیز آندھی اور شدید بارش کے باعث کچھ لوگ دیوار کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک اسپتال کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق المناک حادثے میں مرنے والے سڑک کنارے کاروبار کرنے والے افراد تھے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ملبے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں۔چلتی کار میں آگ بھڑک اُٹھی، پانچ افراد زندہ جل گئےبنگلورو میں بے وقت بارش نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت زمین بوس ہوگئے اور ہورڈنگس بھی گر گئے۔