اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا اعلان

Wait 5 sec.

یروشلم(یکم مئی 2026): اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ کے گرفتار ارکان کو یونان منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق یونانی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت حراست میں لیے گئے امدادی کارکنوں کو آئندہ چند گھنٹوں کے دوران یونان کے ساحل پر اتار دیا جائے گا۔اس سے قبل اسرائیلی حکام نے ارادہ ظاہر کیا تھا کہ فلوٹیلا کے 175 ارکان کو تفتیش یا دیگر قانونی کارروائی کے لیے اسرائیل منتقل کیا جائے گا، تاہم اب انہیں یونان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل متعدد کشتیوں کو قبضے میں لے لیا تھا اور ان پر سوار تمام امدادی کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔اسرائیلی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد اب ان ارکان کی یونان منتقلی کی خبر سامنے آئی ہے۔غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو اسرائیلی فوج نے روک لیا