ایرانی تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں، چین نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے

Wait 5 sec.

بیجنگ (2 مئی 2026): چین نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین نے پانچ چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی لانگ آرم جورسڈکشن اور غیر قانونی پابندیاں قبول نہیں، امریکی اقدام دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کر دیوزارت تجارت نے بیان میں مزید کہا کہ اپنے تجارتی اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلیے ہر حد تک جائیں گے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے متاثرہ کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے جبکہ امریکی پابندیوں کو بلاک کرنے کیلیے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔