’ایران اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دھمکیاں اور فیصلے مسلط کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایرانی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بات چیت برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، ایران اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔دوسری جانب ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے موقف اور اقدامات سے آگاہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے‘ارنا’کی جانب سے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے روس، سعودی عرب، مصر، ترکیہ، قطر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔رابطوں کے دوران عباس عراقچی نے خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اپنے ہم منصبوں کو جنگ بندی اور تنازعات کے خاتمے سے متعلق ایران کے اصولی موقف اور تہران کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے عباس عراقچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس خطے میں قیامِ امن اور جنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکا نے نئی جارحیت کی تو جواب فوری اور دردناک ہوگا، ایرانی عسکری قیادت کی سخت وارننگدونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام لانے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔