بی سی سی آئی نے ’خواتین ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کے لیے آج ہندوستانی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہرمن پریت کور ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی میزبانی میں ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کا آغاز 12 جون سے ہوگا اور فائنل مقابلہ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔The wait is over! ⌛ Presenting #TeamIndia’s squad for the ICC Women’s T20 World Cup 2026 Let's bring out the cheers for #WomenInBlue #T20WorldCup pic.twitter.com/vZTGtqeTZL— BCCI Women (@BCCIWomen) May 2, 2026اعلان کردہ ہندوستانی ٹیم کو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ عالمی کپ میں 2 کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ دراصل زخمی ہونے کے باعث تیز گیندباز کاشوی گوتم اور آل راؤنڈر امنجوت کور اسکواڈ کے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھیں، جو کہ ہندوستانی ٹیم کے لیے دھچکا ہے۔ امنجوت کا ٹیم میں شامل نہ ہونا ایک بڑا نقصان مانا جا رہا ہے، جس کا اعتراف کپتان ہرمن پریت کور نے بھی کیا۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم کے پاس رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، اروندھتی ریڈی اور نندنی شرما کی صورت میں 4 بہترین تیز گیندبازی کے متبادل موجود ہیں۔ نندنی کا یہ پہلا عالمی کپ ہوگا۔ہندوستانی ٹیم چند ماہ قبل ہی ’یک روزہ عالمی کپ 2025‘ کا خطاب جیت کر آ رہی ہے، اس لیے ٹیم میں زبردست جوش ہے۔ فاتح ٹیم کی 11 کھلاڑیوں کو ٹی-20 عالمی کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ یک روزہ عالمی کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔The BCCI has announced the 15-member Indian women’s squad for the T20 World Cup 2026. The team is set to kick off their campaign on June 14 against Pakistan.#BCCI #T20WorldCup2026 #harmanpreetKaur pic.twitter.com/pLeDIizaHt— CricTracker (@Cricketracker) May 2, 2026ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جیمیما روڈرگز، بھارتی پھلمالی، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، شری چرنی، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، نندنی شرما، اروندھتی ریڈی، رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، شرینکا پاٹل، رادھا یادو۔واضح رہے کہ ’خواتین ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ میں دنیا بھر کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہندوستان کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ’گروپ بی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔