آبنائے ہرمز بند کرکے خطہ امریکا سے پاک کریں گے، ایران

Wait 5 sec.

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کرکے خطہ امریکا سے پاک کریں گے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کرکے ہمسایہ ملکوں کو امریکا سے پاک مشرق وسطیٰ کا تحفہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر مؤثر نظام قائم کرے تو خطے کے ہمسایہ ملک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی حکمت عملی کا مقصد خطے میں بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ کا خاتمہ ہے۔ڈپٹی اسپیکر علی نیک آزاد نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کا سب سے طاقتور عالمی ہتھیار بن چکی ہے، اس اہم اسٹریٹیجک گزرگاہ کے کنٹرول سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔یہ پڑھیں: ایران آبنائے ہرمز میں نئے اصول نافذ کرے گا، پاسدارانِ انقلابانہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے بارہ نکاتی ضابطہ تیار کرلیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب پانیوں پر نئے اصول نافذ کرے گا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب اریبین گلف اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) پر کنٹرول رکھے گی اور اس پانی کو ایران کے پیارے لوگوں کے لیے فخر اور طاقت اور خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔