پاکستانی حکومت نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب چھ روپے 51 پیسے اور 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 399 روپے 86 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 399 روپے 58 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت قریباً سات فیصد اضافے کے بعد 126 ڈالر سے اوپر چلی گئی تھی۔