ٹرمپ کے کھلے عام بحری قذاقی کے اعتراف پر ایران کا رد عمل آ گیا

Wait 5 sec.

تہران (03 مئی 2026): ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ امریکا کے صدر نے ایرانی جہازوں کے غیر قانونی قبضے کو کھلے عام ’’سمندری ڈاکہ زنی‘‘ قرار دیتے ہوئے ڈھٹائی سے کہا کہ ’’ہم قزاقوں کی طرح عمل کرتے ہیں۔‘‘اسماعیل بقائی نے لکھا کہ یہ زبان کی کوئی لغزش نہیں تھی بلکہ بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے خلاف ان کے اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا براہِ راست اور سنگین اعتراف تھا۔انھوں مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک، اور یو این سیکریٹری جنرل کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی ایسی کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو ’’دوستانہ‘‘ قرار دے دیاواضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جہازوں کے غیر قانونی قبضے کو خود بحری قزاقی کے طور پر بیان کیا، اور ڈھٹائی کے ساتھ بحری قزاقی پر فخر کا اظہار کیا، انھوں نے کہا تھا کہ ہم قزاقوں کی طرح کام کرتے ہیں۔The President of the United States has openly described the unlawful seizure of Iranian vessels as “piracy,” brazenly boasting that “we act like pirates.”This was no verbal slip. It was a direct and damning admission of the criminal nature of their actions against international…— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) May 2, 2026 اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ بیان بین الاقوامی میری ٹائم نیویگیشن کے خلاف اقدامات کا اعتراف ہے، اس لیے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو اس طرح کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرنا چاہیے۔