(1 مئی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت تعلیم نے تھرڈ سمسٹر کیلیے مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ تھرڈ سمسٹر کیلیے مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 25 سے 29 مئی تک ہوں گی، یہ چھٹیاں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے سب کیلیے ہیں۔ان چھٹیوں کو ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو یہ ایک طویل بریک بنتا ہے:23 اور 24 مئی: ہفتہ وار چھٹی25 سے 29 مئی: وزارت تعلیم کی طرف سے اعلان کردہ چھٹیاں30 اور 31 مئی: ہفتہ وار چھٹیاس طرح طلبہ کو مسلسل 9 دن کی چھٹیاں ملیں گی، یہ بریک امتحانات سے عین پہلے دیا گیا ہے تاکہ طلبہ تازہ دم ہو کر فائنل امتحان کی تیاری کر سکیں۔وزارت تعلیم کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی ترتیب کچھ یوں رہے گی:یکم جون سے اسکولوں میں دوبارہ کلاسوں کا آغاز15 اور 16 جون کو امتحانات17 جون کو نئے اسلامی سال کی سرکاری چھٹی24 جون سے 3 جولائی تک فائنل امتحانات3 جولائی کو تعلیمی سال کا آخری دنیو اے ای میں ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو دیکھا جائے گا۔ اس بنیاد پر عید الاضحیٰ کا پہلا دن 27 مئی (بدھ) یا 28 مئی (جمعرات) ہونے کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔